نک کرگیوس اور یوشیہیتو نیشی اوکا نے سٹی اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی

Won the tennis tournament
Won the tennis tournament

واشنگٹن ۔7اگست (اے پی پی):آسٹریلیا کے نک کرگیوس اور جاپان کے یوشیہیتو نیشی اوکا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام مینز ٹینس کے دلچسپ مقابلے واشنگٹن میں جاری ہیں ۔

ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے سویڈن کے مخیل یامیر کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 اور 3-6 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کے یوشیہیتو نیشی اوکا نے ٹاپ سیڈ روس کے اینڈرے روبلوف کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔