اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جسٹس (ر) ارشد حسین کو بطور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہر کی ہے کہ نئے نگران وزیر اعلیٰ صوبے کے انتظامی امور کی بہتری اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی معاونت میں اپنا آئینی کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔
سابق نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کی بطور نگران وزیراعلی تقرری سے انتہائی اہم آئینی ضرورت پوری ہوئی ہے،امید ہے نئے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا صوبے کے انتظامی امور کی بہتری اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی معاونت میں اپنا آئینی کردار بھرپور طریقے سے ادا کرینگے۔