اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کے اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان اور تاجکستان کا میچ دیکھا اور پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھایا ۔
میچ دیکھنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالفائر راوئونڈ کے سلسلےمیں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان زبردست میچ ہوا ہے ۔ اس موقع پر تاجکستان کے سفیر سے ملاقات میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔
اس میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد نے گرائونڈ کا رخ کیا ، آئیے ، کھیل اور امن کا ساتھ دیں ۔