26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںنگراں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے نیشنل ماسٹر پلان برائے فلڈ...

نگراں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے نیشنل ماسٹر پلان برائے فلڈ ٹیلی میٹری کا باقاعدہ آغاز کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی): نگراں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل احمد عرفان اسلم نے کہا ہےکہ جدید ٹیلی میٹری آلات کی شمولیت سے ریئل ٹائم ہائیڈرو میٹرولوجیکل پیمائش کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں نیشنل ماسٹر پلان برائے فلڈ ٹیلی میٹری کے اجراء کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہی جس کا اہتمام وفاقی فلڈ کمیشن (ایف ایف سی ) اور واپڈا نے مشترکہ طور پر وزارت آبی وسائل اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کے تعاون سے کیا تھا۔

تقریب میں نگران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل احمد عرفان اسلم، وفاقی سیکرٹری سید علی مرتضیٰ، چیئرمین ایف ایف سی احمد کمال، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی یونگ یی کے علاوہ واپڈا اور آبی وسائل کی وزارت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اس منصوبے میں 707 فلڈ ٹیلی میٹری سٹیشنوں کی تنصیب شامل ہے جن میں سے فیز I کے تحت457 ٹیلی میٹری سٹیشنز کو چاروں صوبوں یعنی پنجاب 151 ، سندھ 46 ، خیبر پختونخوا 136 ، بلوچستان 207 اور گلگت بلتستان 84 کے ساتھ ساتھ آزاد جموں و کشمیر میں 83 ٹیلی میٹری سٹیشن نصب کئے جائیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ ٹیلی میٹری سٹیشنوں کی تنصیب سیلاب کی درست پیشن گوئی اور بر وقت وارننگ جاری کرنے کے لئے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، ریئل ٹائم فلو ڈیٹا کی یہ باقاعدہ فراہمی، ارسا کی معاونت بھی کرے گی۔

نگرا ں وفاقی وزیر نے کہا کہ فلڈ ٹیلی میٹری پلان کو عملی جامہ پہنانے سے پی ایم ڈی، ایف ایف سی، واپڈا اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو سیلاب کے بہاؤ کا درست ڈیٹادستیاب ہو گا جس سے سیلاب کی زیادہ درست اور بروقت پیشن گوئیاں کرنا ممکن ہو گا۔

نگراں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے فلڈ ٹیلی میٹری پر قومی ماسٹر پلان کی تشکیل کے لئے اے ڈی بی کی تکنیکی اور مالی معاونت کے لئے شکریہ ادا کیا۔اس کے بعدنگران وفاقی وزیر اور اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کے ما بین فلڈ ٹیلی میٹری پلان کی حتمی دستاویز ات کا تبادلہ ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383889

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں