نیشنل گیمز ، ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں سندھ، آرمی، کے پی، واپڈا کی جیت

کوئٹہ۔25مئی (اے پی پی):34ویں نیشنل گیمز میں مردو خواتین کے ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں جام یوسف کمپلیکس میں مردو خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ کے مقابلے ہوئے جس میں سندھ نے ائیر فورس کو پاکستان آرمی نے بلوچستان کوکے پی کے نے پولیس کو واپڈا نے آزاد کشمیر کو آرمی نے پولیس کو ریلوے نے پنجاب کی ٹیم کوواپڈا نے سندھ کو ایچ ای سی نے کے پی کےکو پنجاب نے ائیر فورس کوشکست دی جبکہ خواتین ٹیم ایونٹ میں آرمی نے پولیس کو ہرادیا ایونٹ کے مزید مقابلے جاری ہیں ۔