نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے میچ میں 67 رنز سے شکست دے دی

نیلسن ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) نیل بروم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 67 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی، نیل بروم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 109 بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اس شاندار کارکردگی پر انکو میچ …

نیلسن ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) نیل بروم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 67 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی، نیل بروم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 109 بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اس شاندار کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 251 رنز بناکر مہمان کو میچ میں کامیابی کے لئے 252 رنز کا ہدف دیا کیویز کی طرف سے نیل بروم 109 اور لیوک رونچی 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مطلوبہ ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش میں مہمان ٹیم 42.4 اوورز میں 184 رنز بناسکی۔ بنگلہ دیش کے امرالقیس 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جمعرات کو نیلسن میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

Leave a Reply