نیوزی لینڈ ویمن نے تیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

نارتھ سائونڈ۔3اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ ویمن نے تیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 5وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-2 سے برتری حاصل کرلی ، فاتح ٹیم نے 94 رنز کا ہدف 18 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، نیوزی لینڈ ویمن کی میڈی گرین نے ناقابل شکست 49 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردارا دا کیا اور ان کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا، نارتھ سائونڈ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے، نیوزی لینڈ ویمن کی طرف سے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث میزبان خواتین ٹیم کی 7 کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ بھی عبو ر نہ کرپائیں ۔

کپتان ہیلی میتھیوز 30 اور شابیکا 19 رنز بناسکیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فران جونز نے تین جبکہ ایڈن کارسن اور سوزی باٹیز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں نیوزی لینڈ ویمن نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، میڈی گرین نے ناقابل شکست 49 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ میزبان خواتین ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری بھی دلا دی۔ میزبان ویمن ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ میڈی گرین کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔\