نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی، میزبان ٹیم کے خلاف 3ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی

New Zealand Cricket
New Zealand Cricket

کولمبو۔6جون (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی ۔نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی ) کے اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون دے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 27 جون کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے بقیہ دو میچز بالترتیب 30 جون اور 3 جولائی کو کھیلے جائیں گے ۔

ون ڈے سیریز کے تینوں میچز انٹرنیشنل سٹیڈیم ، گال میں کھیلے جائیں گے۔ ون دے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے میچز بالترتیب 08، 10 اور 12 جولائی کو کھیلے جائیں گے اور تینوں ٹی ٹونٹی میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے ۔