ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں 9 دسمبر کو دو کوارٹر فائنلز کا فیصلہ ہوگا

دوحہ۔6دسمبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری 22 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ 9 دسمبر سے شروع ہوگا اور 9 دسمبر کو دو کوارٹر فائنلز کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا کوارٹر فائنل میچ سب سے زیادہ پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں نیدرلینڈز اور دوبار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ فٹ بال ورلڈ کے قطر میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے ۔ میگا ایونٹ کا سپر 8 مرحلہ 9دسمبر سے شروع ہوگا اور نو دسمبر کو دو ٹاپ ایٹ میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا کوارٹر فائنل میچ سب سے زیادہ پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم، الریان میں کھیلا جائے گا اور یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگاجبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں نیدرلینڈز اور دوبار کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیمیں لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔