وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا میڈیا کمیونیکیشن سٹرٹیجی ورکشاپ کا انعقاد

155

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے میڈیا کمیونیکیشن سٹرٹیجی کے حوالے سے یہاں بدھ کو ایک ورکشاپ منعقد کرائی۔ورکشاپ میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ذیلی اداروں یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف )، اگنائٹ، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی )، ٹیلی کام فائونڈیشن، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی)، ورچوئل یونیورسٹی، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن(این ٹی سی ) اور الیکٹرانک سرٹیفکیشن ایکریڈیشن کونسل (ای سی اے سی ) کے پبلک ریلشنز سیکشنز نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو حکومتی اقدامات اور پروگرامز کی بہتر میڈیا پراجیکش کے لیئے میڈیا کمیونیکیشن سٹرٹیجی اور میڈیا ٹولز کے موثر استعمال کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔ ورکشاپ میں زیادہ سے زیادہ میڈیا کیوریج کے لئے موثر میڈیا کمیونیکیشن سٹرٹیجی کے استعمال پر زور دیا گیا۔ورکشاپ میں شرکاء نے اپنے اپنے اداروں کے بنیادی فنکشنز، میڈیا ٹولز کے استعمالات اور مستقبل کے پلان پر پریزینٹیشنز بھی دیں۔