وزارت اطلاعات و نشریات اور ملحقہ اداروں کے افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لئےزیادہ تربیتی کورسز کااہتمام کیاجائے۔ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات شاہیرہ شاہد نے وزارت اطلاعات و نشریات اور اسکے ملحقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لئے ذیادہ سے ذیادہ تربیتی کورسز کا اہتمام کریں تا کہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے استعمال پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں ذرائع ابلاغ کےشعبے میں جدید رحجانات اور آئی ٹی کی مختلف مہارتوں سے روشناس کرایا جاسکے۔ وہ پیر کو انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں وزارت اطلاعات اور ملحقہ اداروں کے افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لئے تربیتی کورسز مکمل کرنے پر تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہی تھیں ۔

وزارت اطلاعات و نشریات اور ا س سے ملحقہ ادارں کےمختلف بیجزکے 25 افسران نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران استعداد کار میں اضافے کے لئے ایک ہفتہ پر محیط تربیتی کورسز کی کامیاب تکمیل پر سرٹیفکیٹس حاصل کیے ۔اے پی پی ، پی آئی ڈی ، پیمرا ، پی ٹی وی ،آڈٹ بیورو آف سرکولیکشن اور ریڈیو پاکستان سے نامزد افسران نے تربیتی کورسز میں شرکت کی ۔یہ کورسز استعداد کار میں اضافے کے لئے 34 ویں ایم سی ایم سی کے لئے “ففتھ ڈومین سپیفک ٹریننگ کورس” کے ساتھ ساتھ منعقد کیے گئے۔ ایک ماہ کی تربیت مکمل کرنے پر عرفان اشرف قاضی کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔

سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے کامیاب افسران میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نےکورسز کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات او راسکےملحقہ اداروں کے افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لئے انفارمیشن سروسز اکیڈمی نے تربیتی کورس ترتیب دیئے ہیں ۔ یہ کورسز سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)23-2022کے تحت استعدار کار میں اضافہ کے پروگرام کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت کے تمام منسلک محکموں اور ذیلی دفاتر کے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ مستقبل میں زیادہ تعداد میں استعداد کار میں اضافے کے کورسز شروع کریں تا کہ وہ ذرائع ابلاغ کےشعبے میں جدید رحجانات سے روشناس، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال اور سوشل میڈیا سمیت مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف نوعیت کی مہمات تیار کرسکیں ۔

سیکرٹری اطلاعات نے49 کامن ٹریننگ پروگرام (49سی ٹی پی )کے افسران جو کہ آئی ایس اے میں تربیت حاصل کررہے ہیں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پریس ریلیزکی تیاری اور ابلاغ کی مہارتوں کے علاوہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے استعمال پر توجہ مرکوز کریں جو میڈیا پر تشہیر کے شعبے میں سب سے اہم پہلوہیں ۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 39 ویں خصوصی تربیتی پروگرام( ایس ٹی پی)سے بعد ازاں ماضی کے مقابلے میں زیر تربیت نی افسران طویل مدت کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کے مختلف محکموں سے منسلک کیا جائے گا ، اس سے انہیں ان محکموں کے کام کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔

قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروسز اکیڈمی اور ڈائریکٹر ٹریننگ نے تربیتی کورسز کے ساتھ ساتھ زیر تربیت افسران کے اندرون ملک مطالعاتی دوروں کا بھی جائزہ لیا۔