وزیراعظم شہبازشریف کا رجب طیب اردوان کے صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام، بورڈ پردستخط بھی کئے

وزیراعظم شہبازشریف کا رجب طیب اردوان کے صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام، بورڈ پردستخط بھی کئے

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے رجب طیب اردوان کے صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام اور دستخط تحریر کئے۔

وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مہمان صدور اور سربراہان حکومت نے خصوصی بورڈ پردستخط اور پیغامات درج کئے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بھی دیگر مہمان قائدین کی طرح صدر ایردوان کے لئے خصوصی پیغام لکھا۔

وزیراعظم نے صدراردوان کو مبارک دی ،ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہارکیا اور اور بورڈ پر دستخط کئے۔