وزیراعظم شہباز شریف نے گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح کیا

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کومارگلہ ریلوے سٹیشن اسلام آباد پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح کیا ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےاس موقع پر ٹرین میں سفری سہولیات کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیرخزانہ اسحا ق ڈار، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم کو ٹرین بارے بریفنگ دی ۔جدید سہولیات سے آراستہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین اسلام آباد سے کراچی براستہ پاکستان ریلویز مین لائن۔

ون پیسنجر سروس مہیا کرے گی۔ یہ ٹرین راولپنڈی، چکلالہ ،لاہور ، خانیوال ، بہاولپور، روہڑی ، حیدرآباد اور ڈرگ روڈ ریلوے سٹیشنز پر رکے گی۔