وزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خالد بن محمد بن زید النیہان کومبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خالد بن محمد بن زید النیہان کومبارکباد

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شیخ خالد بن محمد بن زید النیہان کی ابوظہبی کے ولی عہد کے طور پر تقرری پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے شیخ خالد بن محمد بن زید النیہان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک برادر ملک کے طور پر ہم اپنی مضبوط شراکت داری کو جاری رکھنے اوراپنے عوام اورخطے کے روشن مستقبل کےلئے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔