اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور کے والد رکن صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
پیر کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے رانا تنویر حسین سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رانا افضال حسین کی بطور سینئر سیاسی راہنما عوام کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں،رانا افضال حسین کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔