وزیراعظم شہباز شریف کی کی قومی دن کے موقع پرمتحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کو مبارکباد

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر امارات کے صدرمحمد بن زايد آل نہيان کو مبارکباد دی ہے ۔ جمعہ کو اپنےٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنی اور پاکستانی عوام کی طرف سے صدرمحمد بن زايد آل نہيان اور متحدہ عرب امارات کے اپنے بہن بھائیوں کو ان کے قومی دن پر مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ہمیں متحدہ عرب امارات کے بانیان کے متحرک اور توانا وژن کی یاددلاتا ہے جنہوں نے اتحاد کے ذریعے ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھی۔\932