وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔