وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو یوم آزادی کے موقع پرراول چوک فلائی اوور اسلام آباد کا افتتاح کردیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو یوم آزادی کے موقع پرراول چوک فلائی اوور اسلام آباد کا افتتاح کردیا

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو یوم آزادی کے موقع پرراول چوک فلائی اوور اسلام آباد کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کے ہمراہ سابق اراکین اسمبلی حنیف عباسی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،ملک ابرار،رکن اسمبلی طاہرہ اورنگ زیب،طارق فاطمی،سی ڈی اے،ایف ڈبلیو اوردیگر محکموں کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔اس منصوبے سے راولپنڈی،اسلام آباد کے شہری مستفید ہوں گے اور ٹریفک کے روانی میں آسانی ہوگی۔

وزیر اعظم کو چئیرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ اورنج لائن بسوں کی تعداد آغاز میں 15 تھی جو اب بڑھ کر 35 ہوگئی ہیں۔وزیر اعظم کی ہدایت پر میٹرو بسوں کی تعداد میں 20 بسوں کا اضافہ کیا ہے۔

اب تین مزید بس سروس کا بھی آغاز کیا جارہا ہے ان میں ایک سروس ترامڑی سے آبپارہ براستہ پارک روڈ، واہ کینٹ سے این5 اور کھنہ سے نیلور شامل ہیں۔راول روڈ فلائی کو مکمل کرلیا ہے،دورویہ انڈر پاس کو 20 سے 25 دنوں میں مکمل کریں گے۔سی ڈی اے رہائشی منصوبوں پر بھی تیزی سے عمل پیرا ہے،بھارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کا ستمبر کے پہلے ہفتہ ایف ڈبلیو او آغاز کردے گا