وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سیالکوٹ میں عید ملن پارٹی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو اور پی ٹی وی پر نشر ہونے والے پیغام

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین کا بھارت کے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں مو¿قف کو رد کرنا ہمارے حق سچ کے اصولی مو¿قف کی فتح ہے، وزیراعظم عمران خان نے اقوام عالم میں مسئلہ کشمیر کو جس طرح اجاگر کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے جہاد ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، کشمیریوں کو ہمارے قومی بیانیہ کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو مسئلہ کشمیر پر ٹامک ٹوئیاں مارنے سے پرہیز کریں، پیپلزپارٹی سندھ میں آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائے، قوم نہیں چاہتی کہ ہم بدعنوان عناصر سے کسی قسم کا سمجھوتہ کریں، معاشی محاذ پر ڈکیتیاں، چوریاں ہوئیں، این آر او ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں عید ملن پارٹی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو اور پی ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے ساتھ کھڑے ہونا حکومت کا عزم ہے، کشمیر کا محاذ ہمارے دل کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے اصولی مو¿قف پر قائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت سے کشمیریوں کا جذبہ حریت نہیں دبا سکتا۔