پشاور۔03 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ صرف پاکستان کونہیںبلکہ پوری دنیاکوفاٹاکے متعلق اپنی سوچ بدلنی چاہئے،فاٹاکے عوام محب الوطن ورترقی پسندعوام ہے‘ فاٹاکے کھلاڑی جلدبین الاقوامی کھیلوںکی افق پرچمکیں گے، ممبرقومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کی کاوشوں سے26ٹیموںپرمشتمل فاٹاسپرلیگ2017کاانعقادتاریخی اقدام اورموجودہ حالات کاتقاضا ہے‘ قبائلی عوام کے تاریکیوںکے ایام ختم ہوگئے ہیںاب روشنی اورکامیابی کے دن آگئے ہیں،امن کے قیام کی خاطرقبائلی عوام کی قربانیاںہیںتواتنی محرومیوںکابھی سامناہے تاہم انہیںتوجہ دینے کی ضرورت ہے،فاٹاکے عوام کی فلاح وبہبوداور انکے حقوق کے حصول کیلئے شانہ بشانہ کھڑے رہیںگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمرودسپورٹس کمپلیکس ،خیبرایجنسی میں فاٹاسپرلیگ2017کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی،ممبرقومی اسمبلی نذیراحمداورپاکستان مسلم لیگ(ن)فاٹاکے صدرفقیرمحمدسمیت دیگرقائدین بھی موجودتھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=49068