وزیرخزانہ نے ریفارم اینڈریسورس موبلائزیشن کمیشن قائم کردیا، اشفاق تولہ چئیرمین ہوں گے

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے ،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی کر دی گئی

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے محصولات کی موجودہ پالیسیوں کاجائزہ لینے، موجودہ ٹیکس نظام میں پیداہونے والے مسائل ،مشکلات اورخطرات کی نشاندہی اور بجٹ تجاویزوسفارشات کی تدوین اور تجاویز وسفارشات کے نتائج کو جانچنے کیلئے ریفارم اینڈریسورس موبلائزیشن کمیشن قائم کردیاہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالہ سے جمعرات کو نوٹیفیکشن جاری کردیا گیاہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق اشفاق تولہ کمیشن کے چئیرمین کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

کمیشن 11 ارکان پرمشتمل ہے ۔ چئیرمین ایف بی آر، ایف بی آر کے ممبراصلاحات، ایف پی سی سی آئی کے صدر اورپاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن کے صدر کمیشن کے ارکان ہوں گے۔کمیشن کے دیگرارکان میں آصف ہارون،ثاقب شیرازی، حیدرعلی پٹیل، عبدالقادرمیمن، ڈاکٹروقار احمد اورغضنفربلورشامل ہیں۔ کمیشن کے تحت محصولات کی موجودہ پالیسیوں کاجائزہ لیاجائے گا جبکہ موجودہ ٹیکس نظام میں پیداہونے والے مسائل ،مشکلات اورخطرات کی نشاندہی بھی کرے گا۔

کمیشن بجٹ تجاویز اورسفارشات کاجائزہ بھی لیں گا اوران تجاویز وسفارشات کے نتائج کو جانچے گا۔کمیشن کے تحت ٹیکس قوانین کی پیچیدگیوں کااحاطہ بھی جائے گا۔کمیشن آزادانہ طورپر کام کرے گا جبکہ اس کی قیادت کل وقتی چیئرمین کریں گے۔ کمیشن کے تحت ایک موثر اورفعال ومتحرک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کی سفارشات بھی مرتب کرے گا