وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

کراچی۔26مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء سید نوید قمر، سید فیصل سبزواری، مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی شریک تھے۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔