وزیر اعظم کے خلاف تحر یک عدم اعتماد کا سوچنے والی پی ڈی ایم چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ مت بھولے،گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور

افتخار علی ملک کی سارک چیمبر کے صدر کے طور پر خدمات اور کامیابیاں قابل ستائش ہیں ،سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور

لاہور۔15فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحر یک عدم اعتماد کا سوچنے والی پی ڈی ایم چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ مت بھولیں ۔وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا سیاسی شوشہ ہے۔ اب بھی وقت ہے اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی حمایت کر دے۔ خفیہ رائے شماری میں بھی حکومتی اور اتحاد ی امیدوار کامیاب ہوں گے۔ وہ سوموارکے روز صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر سیاسی اور حکومتی امور کے ساتھ ساتھ نیا پاکستان ہائوسنگ سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن اگر تحر یک عدم اعتماد کا شوق پوراکر نا چاہتی ہے تو شوق سے کر ے ان لوگوں نے پہلے بھی چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحر یک عدم اعتماد پیش کر کے دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں سمیت سب اراکین وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ متحد کھڑے ہیں عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت دونوں2023 تک قائم رہیں گے ۔گورنر نے کہا کہ سیاسی ماحول کو گرم رکھنے کیلئے پی ڈی ایم نئے نئے اعلانات کررہی ہے اب بھی وقت ہے کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی حمایت کر دے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت اور ایوان بالا کا تقدس بحال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاست کر ے مگر قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش نہ کر ے۔ گورنر نے کہا کہ افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانا ملکی اور قومی مفادات کے خلاف ہے۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف متحد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس5سال حکومت کر نے کا مینڈیٹ ہے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہی ہوں گے۔