فیصل آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق صدر اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نیشنل گروپ کے ہیڈ میاں محمد ادریس نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ’’میرا سوہنا فیصل آباد‘‘ کی تقریبات منانے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلہ میں ”میڈ اِن فیصل آباد“ کو تمام ثقافتی، علمی اور ادبی پروگراموں …
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ’’میرا سوہنا فیصل آباد‘‘ کی تقریبات منانے کا خیرمقدم کرتے ہیں، میاں محمد ادریس

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق صدر اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نیشنل گروپ کے ہیڈ میاں محمد ادریس نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے ’’میرا سوہنا فیصل آباد‘‘ کی تقریبات منانے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلہ میں ”میڈ اِن فیصل آباد“ کو تمام ثقافتی، علمی اور ادبی پروگراموں کا لازمی حصہ بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی طرف سے قائم کی جانے والی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں مختلف سرکاری اداروں کے افسران کے علاوہ صدر فاروق یوسف شیخ،سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ، سابق صدر شبیر حسین چاولہ، محمد اظہرچوہدری اور زاہد محمود بٹ نے بھی شرکت کی۔ میاں محمد ادریس نے کہا کہ فیصل آباد انتہائی مردم خیز علاقہ ہے جس نے صنعت و تجارت کے ذریعے سے نہ صرف ملکی معیشت کو مستحکم کیا بلکہ فیصل آباد کے نام کو بھی اپنی معیاری مصنوعات کے حوالے سے عالمی سطح پر متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی تہذیب و ثقافت، علم و ادبڈرامہ اور موسیقی سمیت ہرشعبہ پر صنعتوں کی گہری چھاپ نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر 2004 سے اُن کے دور صدارت کے دوران سے مسلسل ”میڈ اِن فیصل آباد“ کے نام سے کامیاب تقریبات منعقد کر رہا ہے۔ انہوں نے چیمبر کی 50سالہ تقریبات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اِس کے آرگنائزر موجودہ صدر فاروق یوسف شیخ تھے۔ اسی طرح محمد اظہر چوہدری نے انتہائی کامیاب، مؤثر اور نتیجہ خیز اکنامک کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے کہا کہ اب جو ”میڈ اِن فیصل آباد“کانفرنس ہونے جا رہی ہے اس کے چیف کو آرڈی نیٹر بھی سابق صدر شبیر حسین چاولہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس اور فیصل آباد چیمبر کے تعاون سے اِن تقریبات کو کامیاب بنانے کے ساتھ اُن کیلئے سپانسر شپ لینے میں بھی آسانی ہو گی۔ انہوں نے دعوے سے کہا کہ فیصل آباد چیمبر کے زیر اہتمام لگنے والے تمام پروگرام کامیاب ہوئے،ہم نے ایک ایکسپو لاہور میں لگایا جس سے ریکارڈ بزنس کمایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد چیمبر کو بوہڑانوالہ گراؤنڈ میں ائیر کنڈیشنڈ کنوپی میں
میڈ اِن فیصل آباد کا پہلا پروگرام کرانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے سٹاف سے کہا کہ وہ 2004ء سے چیمبر کے زیر اہتمام لگنے والے تمام میڈ ان فیصل آباد پروگراموں کا تقابلی جائزہ بنائیں تاکہ اس کی روشنی میں معاملات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر اس segmentکی کامیابی کی پوری ذمہ داری لینے کو تیار ہے۔ اس سے قبل سکون مارکیٹنگ کے فہیم گیلانی نے میرا سوہنا فیصل آباد کے مختلف پروگراموں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ویژن کے مطابق کمشنر راجہ جہانگیر انور سوہنا فیصل آباد پروگرام کے تحت شہریوں کو معیاری تفریحی سہولتیں مہیا کرنا چاہتے ہیں۔








