وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات

تاشقند۔24جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 26 ویں وزارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر منگل کو تاشقند میں ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اہم عالمی اور علاقائی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔