وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ہاکان فیدان کو ترکیہ کا وزیر خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد

بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہاکان فیدان کو ترکیہ کا وزیر خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ پاک ترک اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یاسین پاکستان – ترکئے دوستلگو! (پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی زندہ باد)،‘‘ ۔ واضح رہے کہ صدر رجب طیب اردوان نے اپنی حلف برداری کے بعد ہاکان فیدان کو ترکیہ کا وزیر خارجہ مقرر کیا۔