وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی وفات پر اظہار تعزیت

62
پاکستان کی سیاسی قیادت اورپاکستانی قوم سری لنکا کے شہری کے قتل کی پرزور مذمت کرتی ہے،وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دبئی کے فرمانروا اورمتحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی اور وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔

بدھ کو اپنےتعزیتی پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے مرحوم شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔وزیر خارجہ نے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے، متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا ہے۔