لاہور۔16دسمبر (اے پی پی):وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین سے منڈی بہائوالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر معیز دیوان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور منڈی بہائوالدین میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وفد نے چیمبر کے آفس اور بزنس فسیلی ٹیشن سینٹر کے قیام کی اپیل کی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ انڈسٹری کی ضرورت کے پیش نظر منڈی …
وزیر صنعت و تجارت پنجاب سے منڈی بہائوالدین چیمبر کے وفد کی ملاقات ، ضلعے میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام بارے بات چیت کی

مزید خبریں
لاہور۔16دسمبر (اے پی پی):وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین سے منڈی بہائوالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر معیز دیوان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور منڈی بہائوالدین میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
وفد نے چیمبر کے آفس اور بزنس فسیلی ٹیشن سینٹر کے قیام کی اپیل کی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ انڈسٹری کی ضرورت کے پیش نظر منڈی بہائوالدین میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ بنائی جائے گی۔ منڈی بہائوالدین میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کےلئے2016 میں اراضی کی نشاندہی ہوئی تھی لیکن عملی طور پر کچھ نہ ہوا۔ چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن انڈسٹریل سٹیٹ میں ضروری صنعتی انفراسٹرکچر فراہم کرے گی، پنجاب کی 23 سمال انڈسٹریل سٹیٹس میں انڈسٹریلائزیشن کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی گئی ہے۔
انڈسٹریل سٹیٹس میں پالیسی کے مطابق2 سال کے اندر ہر صورت صنعتی یونٹ لگانا ضروری ہے بصورت دیگر پلاٹ کینسل ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ صنعتی مراکز میں برسوں سے جاری رئیل سٹیٹ کا کاروبار ہمیشہ کےلئے بند کروادیا،پالیسی کے مطابق صنعتی یونٹس نہ لگانے والوں کے پلاٹ کینسل کردیے گئے ہیں،آئندہ بھی کسی کو پالیسی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی۔صوبائی وزیر نے منڈی بہائوالدین میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ میں پلاٹوں کی فراہمی کے ضابطے طے کرنے کےلئے کمیٹی بنادی، وہاں نئی انڈسٹری لگے گی جس سے مقامی لوگوں کےلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ایوان صنعت و تجارت کے وفد نے منڈی بہائوالدین میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے حوالے سے صوبائی وزیر سے اظہار تشکر کیا۔ صدر چیمبر معیز دیوان نے کہاکہ چوہدری شافع حسین نے صوبے میں انڈسٹری کے فروغ کےلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر،ڈائریکٹر پیسک صبیح ذکا اور دیگر متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔








