وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی سے ملاقات

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی عبوری افغان حکومت کے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات، دوطرفہ تجارت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے عبوری افغان حکومت کے وزیر خارجہ عامر خان متقی سے منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملاقات کی جس میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں تعلیم، صحت، تجارت اور سرمایہ کاری، علاقائی رابطوں، عوامی رابطوں اور سماجی و اقتصادی منصوبوں سمیت مشترکہ دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔