وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے نیدر لینڈ زکے سفیر کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے نیدر لینڈز کے سبکدوش ہونے والے سفیر نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر مملکت نے پاکستان اور نیدرلینڈ زکے تعلقات میں مثبت رفتار کا حوالہ دیتے ہوئے اس سلسلے میں سبکدوش ہونے والے سفیر کے قابل قدر تعاون کو سراہا۔

انہوں نے باہمی فائدے کے لیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔