وفاقی وزراء احسن اقبال اور شازیہ مری کا ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں بے نظیر ناسومہ مرکز سنٹر کا افتتاح

نارووال۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ہمراہ نارووال میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں بے نظیر نا سومہ مرکز سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے سنٹر کا دودہ کیا ۔ ناسومہ مرکز کا مقصد وہ خواتین جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لے رہی ہیں اور جن کے ہاں 2سال سے کم عمر کے بچے ہیں ، ان کی پرورش کےلئے نیوٹریشن کے ذریعے نشوونما اور غذا فراہم کرنا ہے ۔

اس موقع پر شازیہ مری نے خواتین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غریب اور مستحق لوگوں کی خدمت اور مدد کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، اس پروگرام کے ذریعہ ہم ان خواتین کی مدد کرنے جا رہے ہیں جو اپنے بچوں کی تعلیم اور صحت کا صحیح انداز میں خیال نہیں رکھ سکتیں، اب اس پروگرام کے تحت ہم ملک بھر میں ایسی خواتین کی مدد کر سکتے ہیں۔