وفاقی وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ،بورڈ کے سینئر افسران سے ملاقات

وفاقی وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ،بورڈ کے سینئر افسران سے ملاقات

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور بورڈ کے سینئر افسران سے ملاقات کی۔وزیرخزانہ نے ممبر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر فیض الٰہی میمن کی خدمات کی تعریف کی جو رواں ماہ کی 15 تاریخ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے ایف بی آر کے بنیادی ڈھانچہ میں بہتری اور انسانی وسائل کے بہتر انتظام و انصرام کے حوالہ سے بھی ان کی خدمات کو سراہا ۔وزیرخزانہ نے ممبر ایڈمنسٹریشن کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ اپنے قیمتی تجربہ کی روشنی میں ملک کی بہتری کیلئے کام جاری رکھیں گے۔وزیرخزانہ نے ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔