وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 14 خوارجیوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔قوم کو سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے ۔ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔








