اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں 3 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جمعہ کو وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح آج بھی خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خوارجی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے، قوم خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں کو سراہتی ہے۔