اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے سینئر صحافی احتشام یوسف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کی وفات کو سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرحومہ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتشام یوسف اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔