وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ‏چوہدری شجاعت حسین کو فتح پر مبارکباد

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ‏چوہدری شجاعت حسین کو فتح پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے ق لیگ چھیننے کے فسطائی ذہن کو شکست ہوئی۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر پیغام ہے کہ ڈسکہ کی دھند میں نہیں، فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلائو،گرائو، مار دو، اٹھا لو، پھینک دو کی فسطائیت ملک میں مسلط نہیں۔ اب ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔