وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے متحدہ عرب امارات کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ نصیر کی ملاقات

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے متحدہ عرب امارات کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ نصیر لوطہ نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مشن کے آفیشل ٹویٹر پر جاری ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات پائیدار ترقی کے اہداف کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی سیاسی فورم (ایچ ایل پی ایف) 2022کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے سفیر عامر خان بھی موجود تھے۔