وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک سے متعلق منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس

احسن اقبال
یہاں بہت سے لوگ میرٹ کا راگ آلاپتے رھے مگر جب میرٹ کی بات آئی تو انکا انتخاب عثمان بزدار تھا۔ احسن اقبال

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ترقی اور اس کے کامیاب نفاذ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک سے متعلق منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اہم مسائل سے نمٹنے اور ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں اور ہم اس سلسلے میں چین کی مسلسل حمایت کے لئے شکر گزار ہیں۔ ملاقات میں خصوصی اقتصادی زونز (SEZs)، ML-1، کراچی سرکلر ریلوے اور مختلف نئے ترقیاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن پر مشترکہ ورکنگ گروپس کے آئندہ اجلاسوں میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے ملک کے برآمدی شعبے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی ترقی میں چینی پیشہ ور افراد کی مدد حاصل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کی تجویز پر عمل کریں۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے 5Es ایجنڈے کی اولین ترجیح برآمدات کو بڑھانا ہے اور پاکستان اس سلسلے میں چین کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے برآمدات کو بڑھانے کے لئے SEZs کو ایک ذریعہ بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ زونز تعاون اور جدت کو فروغ دے سکتے ہیں، جو نئی مصنوعات اور خدمات کی ترقی کا باعث بن سکتے ہیں جو بین الاقوامی منڈیوں کے تقاضوں کے مطابق ہیں۔ اجلاس میں JWGs کے آئندہ اجلاسوں کے لئے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی )، سولر پروجیکٹس اور پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی شناخت کا مطالعہ شامل ہے۔ اجلاس سی پیک کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے اور علاقائی خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اختتام پذیر ہوا۔