وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے کوریا ریل نیٹ ورک اتھارٹی کے وفد کی ملاقات

APP01-03 ISLAMABAD: December - Federal Minister for Railways, Sheikh Rashid Ahmed chairing a meeting on Investment Opportunities in Pakistan Railways with delegation of Korea Rail Network Authority (KRNA) headed by Korean Ambassador Kwak Sung-Kyu. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے کوریا ریل نیٹ ورک اتھارٹی کے وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے وفد کو پاکستان ریلوے میں بزنس مواقع کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ریلوے میں سرمایہ کاری کے مواقع کے عنوان سے منعقدہ میٹنگ کے دوران وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے وفد کو اپ گریڈیشن لائن ون، ٹو اینڈ تھری دیکھنے کی دعوت دی جو ریلوے کو جدید نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے متعلق ہے۔ کوریا ریل نیٹ ورک اتھارٹی کا وفد پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری اور بزنس مواقع کے حوالے سے دورہ پر آیا ہوا ہے۔