- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جس میں معروف مذہبی سکالر جنید جمشید سمیت قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ بدھ کو یہاں تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فضائی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں اور عملہ کے ارکان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32627
- Advertisement -