اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ41 ویں سیرت کانفرنس لاہور میں ہوگی، وزارت مذہبی امور کی کوشش ہے کہ عدم تشدد اور بین المذاہب ہم آہنگی کی تعلیمات کو عام کیا جائے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت پہلی مرتبہ دو روزہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس لاہور میں 12 ربیع الاول کو منعقد کرے گی۔ بدھ کو یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا عنوان بھی بین المذاہب ہم آہنگی رکھا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم محمد نواز شریف ہوں گے۔کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مندوبین بھی شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں ایوارڈز کیلئے مقالات اور کتب کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ وزارت مذہبی امور کو 59 کتابیں ملی ہیں،19 کو اول دوم سوئم انعام دیا جائے اسی طرح 91 مقالات میں سے 36 کو انعام دیا جائے گا۔کانفرنس کے دوسرے سیشن میں دیگر مذاہب کے سکالر بھی شرکت کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32631