جدہ۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں ، پاک-سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر استوار ہیں، دونوں ممالک کے مابین اقتصادی ، سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کی مزید گنجائش موجود ہے، امسال پاکستانی حجاج کو گزشتہ سالوں سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوذان الربیعہ سے ملاقات کی اور حج 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر حج وعمرہ کی حاجیوں کو بہترین سہولیات دینے کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر مذہبی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں ، پاک-سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر استوار ہیں، دونوں ممالک کے مابین اقتصادی ، سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کی مزید گنجائش موجود ہے،
امسال پاکستانی حجاج کو گزشتہ سالوں سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں، اس ضمن میں دفتر امور حجاج جدہ کو حجاج کے لئے بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دے دی گئی ہیں، سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوذان الربیعہ نے کہا کہ ہر سال پاکستان سے حجاج کی بڑی تعداد سعودی عرب آتی ہے، ان کی خدمت کرنا باعث شرف ہے،
پاکستان حجاج کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں، پاکستان سے محبت لازوال ہے، باہمی تعلقات کو بہتر سے بہتر کرنا چاہتے ہیں، ملاقات میں میں سعودی وزارت حج کے اعلی حکام جبکہ پاکستانی وفد میں سیکٹری مذہبی امور ذولفقار حیدر اور دفتر امور حج پاکستان جدہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔