وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی پاکستان فرانس بزنس کونسل کے وفد سے ملاقا ت میں گفتگو

APP72-04 ISLAMABAD: April 04 – A delegation of Pakistan France Business Council in a meeting with Federal Minister for Planning, Development and Reforms, Prof. Ahsan Iqbal at Planning Commission. APP

اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے و بہترین مواقع پیدا ہوئے ہیں، فرانسیسی کمپنیاں پاکستان کے صنعتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کی فراہمی میں سرمایہ کاری کریں،صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے مصنوعات میں اضافہ اور معیار میں بہتری آئے گی۔ان خےالات کا اظہار ا نہوںنے منگل کو پاکستان فرانس بزنس کونسل کے وفد سے ملاقا ت کے دوران کیا ،اس موقع پر مختلف شعبوں میں کام کرنے والی دنیا کی بڑی فرانسیسی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکےا ۔ وفاقی وزےر نے کہاکہ پاکستان کی بر آمدات اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے بہترین اور سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔