ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کومسلسل دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 78 رنز سے ہرا دیا

ویسٹ انڈیز کا تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو چار وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ

شارجہ۔7جون (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کومسلسل دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 78 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یو اے ای کی ٹیم 307 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بناسکی۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5اوورز میں 306 رنز بناکر یو اے ای کو میچ میں کامیابی کے لئے 307 رنز کا ہدف دیا۔

برینڈن کنگ اور جانسن چارلس نے 129 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا ۔برینڈن کنگ 64اور جانسن چارلس63رنز بنائے۔اوڈین سمتھ 37 اور کیسی کارٹی32 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔یو اے ای کی طرف سے ظہور خان نے تین جبکہ علی نصیر،سنچیت شرما اور افضل خان نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔یو اے ای کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا سکی۔

علی نصیر57 رنز باسل حمید نے 49 رنز بنائے ۔ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیسی اور کیویم ہوج نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 جون کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔