ٹھنڈے ماحول اور شیڈز کی صفائی سے مرغیوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے،ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر علی خان نے پولٹری فارمرز اور مرغی پال حضرات کو موسم گرما کے دوران مرغیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کے لئے شیڈز کی صفائی، پانی کے سپرے، ایئر کولرزکی تنصیب کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ مرغی پال حضرات شدید گرمی کے باعث فوری احتیاط

فیصل آباد ۔ 09 جون (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر علی خان نے پولٹری فارمرز اور مرغی پال حضرات کو موسم گرما کے دوران مرغیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کے لئے شیڈز کی صفائی، پانی کے سپرے، ایئر کولرزکی تنصیب کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ مرغی پال حضرات شدید گرمی کے باعث فوری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ مرغیوں کو ہرقسم کی بیماریوں اور موسمی اثرات سے بچانا ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث مرغیوں میں رانی کھیت اور سانس کی بیماری پیداہونے کا شدید خدشہ ہوتاہے۔انہوں نے بتایاکہ اگر شیڈز میں موجودمرغیاں سست، نڈھال ہونے کے ساتھ ساتھ خوراک کم کھائیں اور ان کی چونچ، ناک، آنکھ سے لیس دار مادے کا اخراج محسوس ہو تو یہ رانی کھیت کی بیماری کی علامات ہیں اگر مرغیاں سبزی مائل پیچش کے علاوہ انڈوں کی پیداوار میں کمی کریں تو یہ سانس کی بیماری کی علامات کاحصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولٹری فارمرز فوری طور پر شیڈز کی صفائی یقینی بنائیں اور شیڈز میں پانی کے سپرے کے علاوہ پنکھے اور ایئرکولرز بھی نصب کریں تاکہ ٹھنڈے ماحول اور صفائی کے باعث مرغیوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مرغی پال حضرات اور پولٹری فارمرز کسی مسئلہ کی صورت میں فوری قریبی ویٹرنری ہسپتال، ویٹرنری ڈسپنسریز، محکمہ لائیو سٹاک کے موبائل یونٹس اور ماہرین لائیو سٹاک کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں