ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال مختلف ہوتی ہیں،توقع ہے چوتھے اور پانچویں روز بال بریک اور بائونس ہو گا،قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق

ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال مختلف ہوتی ہیں،توقع ہے چوتھے اور پانچویں روز بال بریک اور بائونس ہو گا،قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق

راولپنڈی۔3دسمبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال مختلف ہوتی ہیں،

ابھی 6 سیشنز ہیں، ڈرا سے متعلق نہیں سوچا، توقع ہے چوتھے اور پانچویں روز بال بریک اور بائونس ہو گا، راولپنڈی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز ساڑھے چھ سو رنز ہوں تو خود کو بچانا بھی ہوتا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں، انہوں نے کہا اگر انگلینڈ لیڈ لے جاتا ہے تو تھوڑا بہت پریشر ہو گا لیکن ہماری ٹیم کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

، آسٹریلیا کے خلاف بھی کم بیک کیا تھا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیلتا ہوں اور ان سے دوستی بھی ہے، عبداللہ شفیق بہت باصلاحیت کرکٹر ہیں ان کے ساتھ بھی کھیل کر انجوائے کرتا ہوں،

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی ہے، اس سے میرے کھیل میں بہتری آئی ہے، واضح رہے کہ امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 121 رنز بنائے۔