ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2025 کا دوسرا دن لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی سے مکمل

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اکتیسویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز لاہور ایکسپو سنٹر میں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراءکے علاوہ متعدد ملکی اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی ۔ نمائش کے دوسرے روز ٹیکسٹائل 4.0، اسمارٹ فیکٹریز اور ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔نمائش میں 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز، 425 نمائش کنندگان، بین الاقوامی مندوبین اور 57ہزارسے زائد مندوبین …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اکتیسویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز لاہور ایکسپو سنٹر میں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراءکے علاوہ متعدد ملکی اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی ۔

نمائش کے دوسرے روز ٹیکسٹائل 4.0، اسمارٹ فیکٹریز اور ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔نمائش میں 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز، 425 نمائش کنندگان، بین الاقوامی مندوبین اور 57ہزارسے زائد مندوبین شریک ہیں۔چین، ترکی، یورپ اور آسیان ممالک نے نمائش میں بھرپور شرکت کی اورٹیک پارٹنرشپس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ایونٹ ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام اور ایس آئی ایف سی کی سٹریٹجک معاونت سے جاری ہے۔اے آئی پر مبنی مشینری، سمارٹ ہوزری کی مشینیں اور روبوٹکس پروڈکشن کی لائیو ڈیموز پیش کی گئیں۔ نمائش کے ٹیکنیکل سیشنز میں ڈیجیٹل پرنٹنگ، پائیدار ڈائز، آٹومیشن اور انٹرنیٹ آف تھنگز پر مبنی فیکٹری نظام پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ٹیکسٹائل ایشیاکے منیجنگ ڈائریکٹرمحمد عزیر نظام نے کہا ہے کہ نمائش کے دوسرے روز سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت اور دلچسپی پاکستان کی ٹیکسٹائل 4.0 کی کامیاب لیڈرشپ کی عکاس ہے۔شرکاء نے ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث، بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کا اعتراف کیا ہے۔