پارٹی کال کے بغیر عوام نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کر کے ثابت کیا ہے کہ قوم کس کے ساتھ ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کال کے بغیر عوام نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کر کے ثابت کیا ہے کہ قوم کس کے ساتھ ہے، عوام جان چکے ہیں کہ موجودہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی کا ذمہ دار فارن ایجنٹ ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نوازکے والہانہ استقبال کی تصویری جھلک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ! آج پارٹی کال کے بغیر عوام نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کر کے ثابت کیا ہے کہ قوم کس کے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ موجودہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی کا ذمہ دار فارن ایجنٹ ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ توشہ چور کے جھوٹ کا عوام نے آج جواب دیا ہے۔ شکریہ پاکستان ۔