اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،مالی سال کے پہلے چارماہ میں جرمنی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر2.39فیصداورجرمنی سے درآمدات میں 2.20فیصدکااضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو594.29ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے …
پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،مالی سال کے پہلے چارماہ میں جرمنی کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر2.39فیصداورجرمنی سے درآمدات میں 2.20فیصدکااضافہ ہواہے۔
سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو594.29ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.39فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو580.40 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبر2025میں جرمنی کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 148.59ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوستمبرمیں 140.04ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 152.38ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں جرمنی کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.690ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں جرمنی سے درآمدات پر294.01ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.20فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی سے درآمدات پر287.66ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اکتوبرمیں جرمنی سے درآمدات کاحجم 76.18ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 76.71ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 69.18ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں جرمنی سے درآمدات پر879.52ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔








