پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے کرکٹ سیریز کا تیسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا

پرتھ ۔ 18 جنوری (اے پی پی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتل سیریز کا تیسرا میچ (کل) جمعرات کو پرتھ میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں آسٹریلیا …

پرتھ ۔ 18 جنوری (اے پی پی ) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتل سیریز کا تیسرا میچ (کل) جمعرات کو پرتھ میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کینگروز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔ سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 22جنوری کو سڈنی میں جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔

Leave a Reply